Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر شوکت ملک کے لئے ایک اور بڑا اعزاز

پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کامرس، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پہلے ڈین مقر رکردئے گئے۔

تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کو زکریا یونیورسٹی کی نئی اور اہم فیکلٹی آف کامرس، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کا پہلا ڈین مقرر کر دیا، جس کا آج مورخہ 05-05-2023 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اور ڈاکٹر شوکت ملک نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

ڈاکٹر شوکت ملک نے بزنس ایجوکیشن کے پاکستان کے سب سے قدیمی اور بہترین ادارے آی-بی-اے کراچی سے ایم-بی-اے کیا، اور بعد ازاں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی۔

وہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے سینئر موسٹ پروفیسر ہیں، اس سے پہلے وہ دو یونیورسٹیوں ایمرسن اور لیہ کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں، اور ان یونیورسٹیوں کا بنیادی ڈھانچہ ترتیب دے چکے ہیں۔

وہ پہلے بھی فیکلٹی لا، کامرس اور بزنس کے تین سال ڈین رھ چکے ھیں، دو دفعہ ممبر سنڈیکیٹ، دو دفعہ ممبر فنانس اینڈ پلاننگ، پائنیر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر ایچ-آر-ڈی، چیئرمین مینٹینینس، چیئرمین ٹرانسپورٹ اور انوسٹمنٹ کمیٹیز کے علاوہ زکریا یونیورسٹی کے تقریباً تمام اہم و کلیدی عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔
وہ ایڈمنسٹریشن، ریسرچ اور ٹیچنگ کا 33 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

زکریا یونیورسٹی کے علاوہ وہ ملکی و غیر ملکی و سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ڈائریکٹر اور ایڈوائزری ممبر ہیں۔

انہوں نے آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ یونیورسٹیوں جیسے اعلٹی تعلیمی اداروں میں زکریا یونیورسٹی اور پاکستان کی کئی مرتبہ نمائندگی کی ہے۔

انکی تعیناتی پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، اساتذہ ، طلباء ،بنکنگ انڈسٹری، سول سوسائٹی اور کارپوریٹ سیکڑ کے افراد اور زکریا یونیورسٹی کی ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور علی شاہ نے مبارک باد دی، اور ان کی تعیناتی کو سراہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button