گورنر اور وزیر اعلیٰ کا ڈاکٹر شوکت ملک پر پھر اعتماد ، وائس چانسلر تعینات
گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی منظوری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کو یونیورسٹی آف لیہ کا پہلا وائس چانسلر تعینات کر دیا ۔
ڈاکٹر شوکت ملک کو گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی میں بہترین خدمات کے بعد یونیورسٹی آف لیہ کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شوکت ملک گزشتہ تیس سال سے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں، اور اس وقت وھ فیکلٹی کے سینیر موسٹ پروفیسر ہیں اور ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ھیں۔
ڈاکٹر شوکت ملک انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے بانی ڈائریکٹر اور گزشتہ چار سال سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں، کامرس، لاء اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین بھی ہیں۔
اسی طرح ڈاکٹر شوکت ملک بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے تقریبا” تمام بڑے انتظامی عہدوں پر کام کرچکے ہیں ، اور وھ ممبر سینڈیکیٹ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بھی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر شوکت ملک ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر و ممبر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر شوکت ملک گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی میں بھی نطور وائس چانسلر کے خدمات سرانجام دے چکے ہیں، اور اس کا تمام انتظامی ڈھانچہ انیوں نے بنایا ھے۔
ڈاکٹر شوکت ملک کی یونیورسٹی آف لیہ میں وائس چانسلر کی تعیناتی پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، یونیورسٹی کے دیگر سینئر پروفیسرز ، سول سوسائٹی اور لیہ کے معززین معروف صعنت کاروں اور شہریوں نے ڈاکٹر شوکت ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔