ڈاکٹر طاہر سلطان نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف انجینئرنگ ڈاکٹر طاہر سلطان کو نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔
نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی اسامی خالی ہےش جس پر ایچ ای ڈی نے زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف انجینئرنگ ڈاکٹر طاہر سلطان کو چھ ماہ کے اضافی چارج کے ساتھ وائس چانسلر تعینات کردیا۔
جاری مراسلہ کے مطابق گورنر/ چانسلر نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان ایکٹ 2014 کے سیکشن 8(4) کے تحت اپنے پاس حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان کو وائس چانسلر، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان کے عہدے کےلئے چھ ماہ اضافی چارج تفویض کیا جاتا ہے۔
دریں یونیورسٹی کے ترجمان رجسٹرار ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے، یہ چارج فوری طور پر مؤثر العمل ہوگا۔
نئے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق معلومات تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اُمید ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان کی قیادت میں ادارہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔