Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کی نئی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر چارج سنبھالنے کےلئے تیار

ویمن یونیورسٹی ملتان کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر کے احکامات آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

تفصیل کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے ایک مراسلے کے مطابق واہ کینٹ یونیورسٹی کی ڈین آف بیسک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر کو ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا، تاہم انکی طرف سے تحفظات سامنے آنے پر ان کے احکامات روک لئے گئے تھے، اس کے باوجود حکومت نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کی سیٹ مشتہر نہیں کی، اس دوران ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے کا عندیہ دےدیا ہے جس کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری کیا جاسکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی دورہ چین کی وجہ سے کچھ قانونی مسائل آڑے آئے ہیں، جن کے دور ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

دریں اثنا پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جیسے ہی ایچ ای ڈی مراسلہ جاری کرے گا وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گی، انہیں ملتان آنے کا انتظار ہے، جلد ہی وہ اس یونیورسٹی کو علمی اور انتظامی طور پر ترقی کی جانب گامزن کریں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button