Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے چارج سنبھال لیا

سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رمضان کے استعفیٰ کے بعد زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیراقبال کو ایمرسن کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاش یونیورسٹی پہنچنے پر رجسٹرار محمد فاروق ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آفتاب خان خاکوانی، ڈاکٹر شفقت حسین اور ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر نعیم نے ان کا استقبال کیا۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایمرسن کو جدید خطوط پراستوار کیا جائے گا تاکہ ایمرسن یونیورسٹی ایک بار پھر ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکے ۔




















