Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کا چارج دے دیا گیا

نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے بڑھتے ہوئے معاشی بحران کو کنٹرول کرنے کےلئے گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

گورنر پنجاب نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی بھیجی ہوئی سمری کی منظوری دے دی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار علی کو تین ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک چارج دیاگیا ہے، جس کے بعد گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری بے چینی اور مایوسی کی کیفیت ختم ہوگئی ہے اور امکان ہے یونیورسٹی کا بجٹ 2025-26 آئندہ ہفتے پیش کردیا جائے۔

تعلیمی حلقوں نے گورنر کے فیصلے کو سراہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button