Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کا احتجاج جاری ، دوسرے روز بھی ریلی نکالی

آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ہدایت پر ملک بھر میں یونیورسٹیز کے پی پی ایس اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بھی گزشتہ روز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں یونیورسٹی اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھی۔

اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے بی زیڈ یو اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ٹائم اسکیل پروموشن پالیسی پر حکومت حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے اگر پالیسی پر فوری عمل درآمد نہ ہوا تو اساتذہ تنظیمیں سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔

اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے یونیورسٹی اساتذہ جن کی پی ایچ ڈی زیر تکمیل ہے، ان کے لیے بھی ٹائم سکیل پروموشن پالیسی ناگزیر ہے۔

یہ پالیسی آج سے دو دہایوں پہلے نافذ تھی جسے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ثبوتاز کیا گیا۔

اساتذہ سے ڈاکٹر صائمہ اکرم رانا، ڈاکٹر محمد فاضل، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر، ساجد طفیل، ڈاکٹر عثمان سلیم، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈاکٹر سعید اختر اور دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔

بعد ازاں اساتذہ نے علاماتی واک کی اور حکومتی پالیسی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button