Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈیلی لیبر ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا: پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میپکو

ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے وفد کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن رانا محمد ایوب سے ملاقات کی۔
جس میں ریجنل چیئرمین نے کہا کہ ڈیلی لیبر ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،حقیقی معنوں میں جفاکش اور محنتی ہیں۔
رانا ایوب نے کہا کہ ہم نے کمیٹی بنا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جو دو تین دنوں میں رزلٹ دے گی،اور ان شاءاللہ ہر حال ڈیلی لیبر ملازمین کے لیے بہتر مستقبل کی نوید دینگے۔ ڈیلی لیبر ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
ریجنل چیئرمین کے ہمراہ وفد میں ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ،سید عاطف زیدی،محمد سلیمان بلوچ،مسعود علوی،رانا محمد عمران،چودھری اظہر،اختر بھٹی،مظہر عباس،ڈویژنل چیئرمین تونسہ شریف زبیر احمدانی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button