Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سینیئر ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریس کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کے لیے پروموشن لنک ٹریننگ کا انعقاد

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں اساتذہ کے مثبت کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اساتذہ ملک کے معمار اور معاشرے کا اہم طبقہ ہیں۔ ان کی عزت و توقیر پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ شرح خواندگی اور معیار تعلیم میں بہتری کے لیے اساتذہ کرام اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ سرکاری سکولوں پر والدین کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔

بامقصد اور معیاری ٹریننگ پروگرام سے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کے تدریسی و انتظامی امور کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے سینیئر ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریس کی 18 گریڈ سے 19 گریڈ میں ترقی کے لیے پروموشن لنک ٹریننگ پی ایل ٹی کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

تقریب کی صدارت پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ملتان ڈاکٹر سمیرا خان نے کی، جبکہ ڈی ای او سیکنڈری سکولز شیخ محمد رفیق، سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان، سابق سینیئر ہیڈ ماسٹر رانا جاوید مصطفی اور سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد ارائیں مہمان اعزاز تھے۔

تقریب سے ظفر خان بابر، ربنواز خان،فرح افزا، ظہور بھٹی محمد ناصر، راؤ شاہ محمد، طاہر عباس اور ڈاکٹر رضوانہ نے بھی خطاب کیا۔

مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب ٹیلنٹ کے لحاظ سے زرخیز خطہ ہے۔ اساتذہ کرام بچوں کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو اجاگر کریں تاکہ مستقبل میں ہمارے نوجوان ملک و قوم کی خدمت بطریق احسن کر سکیں۔

سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان اور ڈی ای او سیکنڈری شیخ محمد رفیق نے کہا کہ ملتان میں پی ایل ٹی کا انعقاد انتہائی خوش ائند ہے، اس سے اساتذہ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کامیاب پی ایل ٹی کرانے پر پرنسپل میڈم ڈاکٹر سمیرا خان کو مبارکباد دی۔ پرنسپل ڈاکٹر سمیرا خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹریننگ کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل قائد پنجاب کا انتہائی احسن اقدام ہے۔اس سے شرکاء کو بہت سہولتیں میسر ہوئی ہیں۔ ملتان میں کامیاب ٹریننگ کا انعقاد پر تمام شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔

آخر میں شرکا میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ نظاعت کے فرائض ظفر خان بابر نے ادا کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button