Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

درجہ چہارم ملازمین کی ترقی کےلئے ایس او پیز جاری

محکمہ سکولز ، ہائیر ایجوکیشن سمیت 8 محکموں میں درجہ چہارم ملازمین کی ترقی کےلئے ایس او پیز جاری کردئے گئے ۔

اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے دفتر سے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا کہ درجہ چہارم گریڈ ایک تا گریڈ پانچ تک جو جونیئر کلرک کی اہلیت پر پورا اترتے ہوں، یعنی وہ میٹرک سیکنڈ ڈویژن میں پاس ہوں، ان کی ٹائپنگ سپیڈ پچیس الفاظ فی منٹ سے کم نہ ہو، سرکاری ملازمت کے تین برس مکمل کر چکے ہوں، سالانہ رپورٹ اچھی ہوں اور وہ نو انکوائری نو ڈیمانڈ سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہوں ، وہ ان کے لیے مختص بیس فیصد کوٹہ پر دس مئی تک درخواست دیں۔

محکمے ان خواہشمند ملازمین کی فہرستیں بنا کر بھجوائیں ، الیکشن کمیشن کی اجازت حاصل کرنے کے بعد ترقی کے لیے پروسیس مکمل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button