Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اے سی (سٹی) ملتان کے خلاف احتجاج لاہور تک پھیل گیا

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان پر تشدد اور کردارکشی کے خلاف احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیل گیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان : اے سی (سٹی)کی غنڈا گردی، سپورٹس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اے سی سٹی ملتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا لاہور میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے افسران اور سٹاف نے احتجاجی مظاہرے میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جس پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف ہر ہونیوالے تشدد کے خلاف مزاحمتی درج تھے جبکہ اے سی سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ۔

سپورٹس تنظیموں نے اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

اس موقع پر افسران کی جانب سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا جس میں تشدد اور سپورٹس آفیسر کی کردار کشی کی سخت مزاحمت کی گئی۔

اس موقع پر کہاگیا کہ اے سی سٹی کی جانب سے فنڈز میں کرپشن کا الزام بے بنیاد ہے، کیونکہ فنڈز پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری ہوتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی فنڈز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دیئے جاتے ہیں، کرپشن کا الزام لگانے سے اے سی سٹی ملتان کے جھوٹ کا پلندہ کھول گیا ہے۔

اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

علاوہ ازیں صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان خان ڈویژن سیکرٹری ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن خوشنوعظیم ڈسٹرکٹ صدر ماس ریسلنگ لودھراں سیدباغ نقوی کی جانب سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی نگرانی میں ڈویژن بھر میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے محدود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہرمکمن اقدامات لے رہی ہے۔

ملتان میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شاندار سائیکل ریس کا انعقاد کروانے پر فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کی جانب ناروا سلوک کی بھر پور مزاحمت کرتے ہیں۔

اعلیٰ سرکاری آ فیسر کی جانب سے اس قسم کا غیر مناسب رویہ کھیلوں کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button