Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی بحال نہ ہونے پر چوک فوارہ محلہ شانہ ساز کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان میں طوفان و بادوباراں کے 22 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر چوک فوارہ محلہ شانہ ساز و ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے میپکو نواں شہر سب ڈویژن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چوک فوارہ کو بلاک کردیا، اور میپکو نواں شہر کے ایس ڈی او و انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

اس موقع پر مظاہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ جمعرات کی شام ملتان میں آنے والے طوفان و بادوباراں کے بعد سے ابدالی روڈ فیڈر بند پڑا ہے، جسے تاحال بحال نہیں کیا گیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا بجلی بندش کے بارے میں گزشتہ 22 گھنٹوں سے شکایات درج کرارہے ہیں ، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

مظاہرین کے احتجاج پر پولیس تھانہ چہلیک موقع پر پہنچ گئی، اور مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے میپکو انتطامیہ سے رابطہ کیا اور انھیں بجلی کی بحالی کے حوالے سے درخواست کی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button