Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دیے جانے کے خلاف زکریا یونیورسٹی میں احتجاج

ہہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دیے جانے کے خلاف طلباء طالبات اور اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا

احتجاجی مظاہرہ کی قیادت وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی، جبکہ منتظمین ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول،ِ آر آو ڈاکٹر طاہر محمود اور کشمیر سوسائٹی کے صدر عمار بزدار شامل تھے۔

اس موقعہ پر اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض ، اساتذہ کرام اور طلباء طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اور بنک چوک تک ریلی نکالی۔

اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور پاکستان کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر حمایت و مدد کرتا رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button