Breaking NewsEducationتازہ ترین

منصور قادر کی زکریا یونیورسٹی آمد

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اینڈ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر محمود بھی تھے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر کو یونیورسٹی کمیٹی روم میں یونیورسٹی کی ترویج و ترقی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، رجسٹرار محمد زبیر احمد ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد امان اللہ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ، پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک، آر او ڈاکٹر طاہر محمود ،ممبران سینڈیکیٹ و چیئرمین شعبہ جات بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان صوفی ازم ڈیپارٹمنٹ سمیت اہم منصوبہ جات کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہی فراہم کی، جبکہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق نے یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر اورک نے چائنا سمیت دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم اویو ز کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی، اور طلباء طالبات کو سکالرشپ سمیت فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔

صوبائی وزیر منصور قادر نے بے حد مسرت کا اظہار کیا، اور بہا ءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر منصور قادر نے ملتان کالج آف آرٹس ، فیکلٹی آف فوڈ سائنس سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اینڈ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے کہاہے کہ ہم سب کو اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے ہونگے، اور ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری کو ضرور پورا کرنا چاہیے۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے دورہ پر یونیورسٹی کمیٹی روم میں فیکلٹی ممبران و انتظامی افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پچاس سال قبل قائم ہونے والی یونیورسٹی آج اس خطے کی سب سے بڑی جامعہ بن چکی ہے، اور مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ اس جامعہ میں پروفیسرز حضرات کی تعداد جس قدر زیادہ ہے وہ یقینا آنے والے چیلنجز کو بخوبی سامنا کرلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سرائیکی خطہ ہے اور اس خطے میں سرائیکی زبان کو ترجیح دینی چاہیے، اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سرائیکی سے فارغ التحصیل طلباء طالبات کو اسی خطے میں اپنے خدمات سر انجام دینے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مادری زبان کی بہت اہمیت ہے اور بے حد خوشی ہوئی ہے کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر سرائیکی زبان کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ چائنیز زبان کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں، جبکہ سرکاری وسائل کو مثبت انداز میں خرچ کیاجائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں