Breaking NewsEducationتازہ ترین
145 کالجز خواتین ٹیچرز کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

گزشتہ ماہ گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے 149خواتین ایسوسی ایٹ کے کیسز صوبائی سلیکشن بورڈ کو بھجوائے گئے، ان میں سوائے چار کے باقی 145 کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی، چار کے کیسز ڈیفر ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منٹس منظوری کے بعد واپس آ گئے ہیں، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اب تعیناتی کی تجاویز تیار کر کے منظوری کے لیے ارسال کرے گا، جس کے بعد پوسٹنگ آرڈرز جاری ہونگے۔