Breaking NewsNationalتازہ ترین
پی ایس ای آر سروے کے انٹرنیز 7 ماہ بعد بھی معاوضے سے محروم

پنجاب حکومت نے ایک بار پھر پی ایس ای آر سروے شروع کردیا ہے جبکہ پہلے سروے والوں کو تاحال واجبات نہیں ملے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے پنجاب سوشو اکنامک سروے کے انٹرنیز جنہوں نے گزشتہ برس ضلع بھر یونین کونسلز میں اپنی خرمات سرانجام دیں تھیں تاحال اپنے ایک ماہ کے واجبات کے لئے خوار ہو ریے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے واضح احکامات کے باوجود بقایا جات کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی، کلرک متاثرین کو دن بھر بٹھا کر میٹنگ میں جانے کا کہہ آفس سے نکل جاتے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے ہلکہ دیگر اضلاع میں ادائیگیاں کی جاچکی ملتان والے ہی ذلیل ہورہے ہیں، پہلے ہی ادھار پیٹرول لیکر یونین کونسلز جاتے رہے ہیں، اب کلرک چکر لگوا رہے ہیں۔
اعلیٰ حکام ہمارے حال پر رحم کریں اور ہماری حق دلوائیں، بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔




















