Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی میچز متحدہ عرب امارات منتقل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 ملتوی ہونے کا خدشہ، فیصلہ زیر غور، اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

منتقل کیے جانے والے میچز کی فہرست درج ذیل ہے:

– کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی
– پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز
– اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز
– ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
– کوالیفائر
– ایلیمینیٹر 1
– ایلیمینیٹر 2
– فائنل

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ان میچز کا نیا شیڈول، جس میں تاریخیں اور مقامات شامل ہوں گے، جلد جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوا تھا اور اس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جانے تھے۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر باقی میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں میچز کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرے گا تاکہ شائقین کرکٹ کو ایک بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button