پی ایس ایل 10: گرمی کے باعث ملتان کے میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے شیڈول میں ٹورنامنٹ کے براڈکاسٹرز کی درخواست کے بعد نظر ثانی کی گئی ہے، جس سے اصل میں ملتان میں کھیلے جانے والے دو میچز متاثر ہوں گے۔
ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ڈے میچ، ابتدائی طور پر یکم مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھا، اب 6 مئی کو اسی مقام پر ہوگا۔ اسی طرح ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ جو اصل میں 10 مئی کو پلان کیا گیا تھا، کو 11 مئی کو منتقل کر دیا گیا ہے اور ملتان سٹیڈیم میں نائٹ میچ کے طور پر کھیلا جائے گا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ نشریاتی اداروں نے لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے تبدیلیوں کی درخواست کی اور پی ایس ایل 2025 کی انتظامیہ نے اس کے مطابق شیڈول کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے تعاون کیا۔ ایک ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے منتظمین کو پی ایس ایل کی نشریاتی ٹیم کے 23 ارکان کو ملک بدر کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل میں شریک انڈین براڈ کاسٹرز کی واہگہ بارڈر کے راستے واپسی
اگرچہ میچوں کو ملتان سے لاہور منتقل کرنے کی باتیں ہوئیں لیکن وینیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
صرف میچوں کی تاریخوں اور اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، ملتان کرکٹ سٹیڈیم منصوبہ بندی کے مطابق کھیلوں کی میزبانی جاری رکھے گا۔
اب نئے شیڈول کے مطابق میچز 5،6 اور 11 مئی کو شب 8 بجے کھیلے جائینگے ۔