Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم سےسربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور دیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سابق کرکٹر عاقب جاوید بھی شریک تھے۔

ملاقات میں عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر بریفنگ دی ، اور بتایا کہ کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کیا ہے، اس دوران ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملنے والے فاسٹ باؤلر محمد زاہد بھی موجود تھے، محمد زاہد کو سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران منتخب کیا گیا۔

وزیراعظم نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پی ایس ایل میں نئے ٹیلنٹ کو پرفارم کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یقینی بنا رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کی بالا دستی ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، امید ہے پی ایس ایل سیزن 7 میں بہترین میچز دیکھنےکو ملیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کرکٹر شاہین آفریدی کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کو بھی سراہا اور قومی ٹیم، پی سی بی اور اور پی ایس ایل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button