Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل بڈنگ: اے سپورٹس نے عدالتی جنگ جیت لی

لاہور ہائی کورٹ نے پی ایس ایل کی بڈنگ کے خلاف جنگ جیو کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست جنگ جیو نے پی ایس ایل بڈنگ کیخلاف دائر کی تھی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے موقع پر جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جی آر سی فورم کی موجودگی کے باوجود ہائیکورٹ میں رٹ کردی، ایسا ہوتا رہا تو کیا ساری سول کورٹس بند کردیں۔
اس موقع پر وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بڈنگ میں پراسیس کو مکمل فالو کیا گیا، نیلامی میں قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، بڈنگ23دسمبر کو ہوئی، درخواست جان بوجھ کر تاخیر سےآئی، میری عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں، لہذا اسے مسترد کیا جائے۔

اس رٹ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کونقصان ہوسکتا ہے۔

دوران سماعت اے سپورٹس کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جو پوری دنیا میں مقبول ہے، اگر پی ایس ایل میں کوٸی رکاوٹ ہوئی تو سرمایہ کاری اور کرکٹ کو نقصان ہوگا۔

بعد ازاں جنگ جیو کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button