Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رنگ و نور کی برسات میں پی ایس ایل سیزن 8 کا شاہانہ آغاز، نجم سیٹھی کا کوئٹہ اور پشاور میں اگلے پڑاؤ کا اعلان

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کی افتتاحی تقریب کو 25 کروڑ روپے سے یادگار بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: افتتاحی تقریب کے دوران لائٹ ٹاور میں آگ لگ گئی

شائقین آتش بازی دیکھ کر مبہوت رہ گئے، ملتان سٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا،رنگ و نور کی برسات ،سخت سردی کے باوجود شرکاء کا جوش و خروش عروج پر رہا, تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،جس سے ملتان اسٹیڈیم روشنی میں نہا گیا،اور مقامی فنکاروں ، گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئی، افتتاحی تقریب شروع

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جبکہ اختتام پی ایس ایل کے سیزن 8ں کے لئے خصوصی تیار کردہ گانا پرہوا، جسے عاصم اظہر اور شائی گل نے پیش کیا؛ اس میں "ریپ ٹچ” فارس شفیع نے دیا، اور اس کی کمپوزنگ مشہور موسیقار عبداللہ صدیقی کی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل سیزن 8 : افتتاحی تقریب ، پاکستانی ملتان میں امڈ آئے، اووسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت، پاکستان سپر لیگ کا میدان سج گیا

شدید سرد موسم کے باوجود شرکاء کی بھاری موجودگی کے باعث اسٹیڈیم میں تل دھر نے کی جگہ موجود نہ تھی، جس کے باعث اسٹیڈیم کے دروازے بند کرنے پڑے، تقریب میں پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمز،اس میں شامل کھلاڑیوں،اور ٹیم آفیشلز بھی اپنی ٹیم کی کٹ پہن کر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز کو غیبی مدد پہنچ گئی

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔

جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کی نمائندگی کے لئے "ملتان سلطان”کی ٹیم بنائی گئی، جسے خطے کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس کو بطور” پلیٹ فار م” استعمال کیا، اورجس نے اب تک اچھی کرکٹ پیش کی،اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دبئی سے جو سفر شروع کیا تھا وہ ملتان تک پہنچ گیا، اگلے برس ہم کوئٹہ اور پشاور جارہے ہیں، پی ایس ایل نے ہمیشہ نئے کھلاڑی دئے ہیں رواں برس 14 پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، اسی پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو شاداب، حسن، شاہین آفریدی اور حارث جیسے کھلاڑی دئے ہیں ۔

پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ بن گیاہے جس کو ہم فخر سے بتاسکتےہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پی ایس ایل کی سلور ٹرافی فرانس سے آئی ہے، اگلے سال کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز کروائیں گے ،پی ایس ایل نے قوم کو بہت اثاثے دیئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button