Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل کی تاریخ کانواں بڑا ٹارگٹ ، رواں سیزن کی پہلی ڈبل سنچری

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل تاریخ کا 8 واں ایڈیشن ہے۔سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا چیلنج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو درپیش رہا۔

میزبان سلطانز نے پہلے کھیل کر3 وکٹ پر 210 اسکور بنائے۔یہ رواں ایونٹ کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ایونٹ کی تاریخ کا 9 واں بڑا مجموعہ تھا،ملتان ٹیم کا چوتھا بڑا اسکور تھا۔

اس سے قبل سلطانز گزشتہ سال گلیڈی ایٹرزکے خلاف 245 رنز3 وکٹ پر بناچکے ہیں جو ایونٹ کی ہسٹری کا دوسرا بڑا ٹوٹل ہے۔

2021 میں اسلام آباد نے زلمی کے خلاف 247 رنزبنائے تھے جو اب بھی سب سے بڑا مجموعہ ہے زلمی نے اسی میچ میں جس میں اس کے خلاف اسلام آباد نے 247 رنزبنائے تھے،جوابی اننگز میں 232 اسکور کئے لیکن ہارگئے تھے۔

اسی طرح گزشتہ سال سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف206 کے جواب میں 209 اسکور بناکر بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا تھا۔

گلیڈی ایٹرزنے گزشتہ برس قلندرز کے 206 کے جواب میں 209 رنزبناکر ہدف حاصل کیا تھا۔اس بار ہدف 211 اسکور کا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں