Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل ایکس کا 13 واں معرکہ: ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ملتان اسٹیڈیم پہنچ گئی، نئی پچ پر زیادہ سکور بننے کی امید

آج کا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ کل کی جیت کے بعد ٹیم میں اعتماد آیا، آج بھی جیت کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے وارم اپ سیشن جاری ہے ، ساڑھے ساتھ بجے ٹاس جبکہ کھیل کا باقاعدہ آغاز 8 بجے ہوگا۔

ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں 5 میچوں میں سے 4 میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایک میں ملتان سلطانز فاتح رہی ہیں۔

اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک 4 میچ کھیلے، اور چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

دریں اثناء ملتان انٹرنیشنل کرکٹ میں آج کے میچ کی پچ تبدیل کر دی گئی ہے۔ کل کے میچ سے ہٹ کر دائیں سائیڈ پر دوسری پج پر سفیدی نما وکٹ پر میچ ہوگا۔ جس پر لمبا سکور بننے کی امید ہے۔

ملتان سلطانز اسلام آباد یونائٹڈ کے بیٹسمینوں کے لیے یہ اوپن وکٹ ہو سکتی ہے، جس پہ رنز بن سکتے ہیں۔ ٹاس بھی زیادہ اہم نہیں رہے گا۔ اس طرح کی پچ بنائی جا رہی ہے کہ خیال کیا جا سکتا ہے لمبا سکور ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button