Breaking NewsNationalتازہ ترین
غریب عوام کو ریلیف نہ دیا تو پی ایس پی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی: کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں نے بجٹ میں بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو ریلیف نہ دیا ، تو پی ایس پی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔
کیونکہ عوام پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال انتہائی کم وقت میں اگر کراچی کی حالت بدل سکتے ہیں تو موجودہ حکمرانوں کے پاس بڑی تعداد میں وزراء، مشیر اور اراکین اسمبلی ہیں ، جو عوام کو بحرانوں سے نکالنا چاہیں تو انقلابی اقدامات کے ذریعے ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔