زکریا یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں اہم تقریب

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے حقوق، ان کے سماجی کردار، اور ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب میں چیئرپرسن ڈاکٹر ارم بتول سمیت مختلف شعبہ جات سے نمایاں شخصیات نے خطاب کیا، جن میں ڈاکٹر رقیہ باجوہ(ڈی ایس اے، شعبہ نفسیات)، مس طاہرہ نجم (ممبر وومن چیمبر)، مس معظمہ حسنین (ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ)، مس طاہرہ رفیق (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر)، ڈاکٹر سارا محمود (اسسٹنٹ پروفیسر)، اور ڈاکٹر مرید حسین (ڈی ایس اے) شامل تھے۔
تقریب کا آغاز کرتے ہوئے چیئرپرسن ڈاکٹر ارم بتول نے خواتین کے عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “خواتین کی ترقی صرف ایک صنفی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی اور قومی ترقی کے لیے ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ تعلیمی، معاشی اور ذہنی خودمختاری ہی خواتین کی اصل طاقت ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رقیہ باجوہ نے اس سال کے عالمی یومِ خواتین کے خواتین کی خودمختاری اور ذہنی صحت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی حقیقی ترقی اس وقت ممکن ہے جب انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط بنایا جائے۔
معاشرتی دباؤ اور صنفی امتیاز کو کم کرنے کے لیے نفسیاتی مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔