Breaking NewsNationalتازہ ترین

تحریک انصاف اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 186 ارکان کی شرکت کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔

شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی کہ ’اللہ کا شکر 186 ، اس وقت تمام ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔‘

دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ کل پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہو سکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننےکا نہ حق رکھتے ہیں نہ صلاحیت ، امکان ۔

موجود ہےکہ پی ٹی آئی کےکچھ لوگ پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی میں جن کاضمیر زندہ ہے وہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں ، سیاسی رابطے سب سے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ہم کل اپنے سیاسی آپشن بھرپور طریقے سے ایکسر سائز کریں گے، سیاسی شعور کی بنیاد پر سمجھتا ہوں 5 نہیں 50 لوگ سمجھتے ہوں گے یہ غلط ہو رہا ہے، 5 نہیں 50 لوگ یا تو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکتے ہیں یانہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر سے مطمئن ہیں، پرویز الہٰی کہتے ہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، سوچوں گا بھی نہیں، پنجاب اسمبلی کے ممبران اسمبلی کی یہ اوقات ہے ؟ ویڈیو آپ کی پکڑی جارہی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں