Breaking NewsNationalتازہ ترین

لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی گئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے اب بدھ سےشروع ہو گا، شاہ محمود قریشی وزیرآباد سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے جبکہ اسد عمر فیصل آباد سے قافلے کی قیادت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا فیصل آباد سے مارچ جھنگ سرگودھا میانوالی اورلیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر آباد سے لانگ مارچ اب کل کے بجائے پرسوں دوپہر 2 بجے سے شروع ہو گا۔

وزیر آباد سے لانگ مارچ اب کل کی بجائے پرسوں سے 2 بجے دوپہر سے شروع ہو گا۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے منگل کو مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں