Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تحریک انصاف کا عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سےمتعلق تجاویزلی گئیں، اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

وزیراعظم نے کہا اپوزیشن کی بیرونی سازش کاآلہ کار بننےکوبے نقاب کر چکے ، منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی اور عوام نے سب دیکھ لیا سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبراگئی ہے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button