Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا ، جوادارے،ریاست ،عوام کی آوازکیخلاف جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران‌ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملےمیں پیچھے ہٹ گئے ہیں، اور اس معاملے میں پیچھے بیٹھ کرسب دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا ، جو ادارے، ریاست اور عوام کی آواز کیخلاف جائے۔

انھوں نے کہا کہ توشہ خانہ پر دبئی، لندن اور پاکستان میں متعلقہ افراد کیخلاف کیس کریں گے، جو سامان فروخت کیا وہ اسلام آباد میں فروخت کیا، رسیدیں اور تاریخ توشہ خانہ میں موجود ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سےمتعلق جب گواہی میں جائیں گے کیس ختم ہو جائے گا۔

امریکا سے تعلقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا سے لڑائی نہیں مثبت اور بہتر تعلقات چاہتا ہوں۔

حکومت سے مذکرات کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ مذاکرات کامیسج آیا کہ کمیٹی سے مذاکرات کریں ، میں نے انکار کردیا الیکشن کی تاریخ دو پھر آگے بات ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button