Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن: پی ٹی آئی کو سادہ اکثریت مل گئی

آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی، کشمیری عوام نے پی ٹی آئی کو سادہ اکثریت دلادی۔پی ٹی آئی نے45میں سے25نشستیں جیت لیں، پاکستان پیپلزپارٹی گیارہ نشستوں کےساتھ دوسرے نمبرپر جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کو بُری طرح شکست ہوئی اور وہ صرف چھ نشستیں حاصل کرسکی۔
مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی فتح پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شہر شہر جشن منایا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق الیکشن میں پولنگ کا ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔
اس جیت پر وفاقی وزیر مراد سعید نےکہا کہ آزاد کشمیر کےعوام نےعمران خان کےحق میں فیصلہ سنادیا۔سینیٹر فیصل جاویدنےکہا کہ ن لیگ کے بیانیےکو کشمیریوں نےمسترد کردیا۔
شہباز گل نے تاریخی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسلامی فلاحی ریاست کا ایجنڈا اب کشمیر تک جائےگا۔

عثمان ڈار نےکہا کہ کشمیریوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی فتح کشمیریوں کی عمران خان سےمحبت اوربیانیےکی جیت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button