Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

لانگ مارچ : پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز متاثر ہونے کاخدشہ

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ، پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز متاثر ہونے کاخدشہ، پہلاٹیسٹ بھی ملتان منتقل ہونے کا امکان ۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج کی وجہ سے راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل ہونے کا امکان ہے ۔

اس سلسلے میں عمران خان پر حملے کے بعد برطانوی کرکٹرز نے امن وامان کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈز مسلسل رابطے میں ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے فیصلہ دونوں بورڈز مشاورت کرکے رواں ماہ دوسرے عشرے میں باضابط اعلان کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button