Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، فرنٹ لائن میں عمران خان کیساتھ شاہ محمود، اسد قیصر،اسد عمر اور پرویز خٹک موجود تھے۔

اجلاس کے پی ٹی آئی ممبران نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرادی۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندراورباہرجارحانہ سیاست پرمشاورت کی گئی ، پارٹی ارکان نے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑےہیں اور کھڑے رہیں گے، استعفوں سےمتعلق عمران خان جوفیصلہ کریںگے ، قبول ہوگا۔

ارکان کا کہنا تھا کہ جوبھی وزارت عظمیٰ سے ہٹتا ہے توکرپشن الزامات لگتے ہیں، الحمدللہ عمران خان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں۔

دوران اجلاس پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تقسیم ہوگئے ، پی ٹی آئی کےاکثریتی ارکان کا اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا استعفے دینے کی بجائے پارلیمنٹ میں جمہوری لڑائی لڑی جائے۔

فواد چوہدری،حماداظہر،شیخ رشید،علی اعوان مستعفی ہونے کےحق میں جبکہ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام ویگرارکان مستعفی نہ ہونے کے حق میں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکا اختیار عمران خان کو دے دیا اور کہا عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ارکان نے عمران خان کی تائید کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں