Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسائل کا واحد حل میری نااہلی نہیں بلکہ الیکشن ہیں :عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسائل کا واحد حل مجھے نااہل کرنا نہیں بلکہ عام انتخابات ہیں۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کروا کر انہوں نے الیکشن کروانے تھے، الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے، الیکشن کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آئے گا، میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اور ملک کو دلدل سے نکالنے کا طریقہ الیکشن ہی ہے۔

عمران خان نے کہا: ’الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی الیکشن ان کو جتوانے کی کوشش کی، اب عوام کو ہر چیز کی سمجھ ہے اور یہ لوگ ڈر چکے ہیں، پی ڈی ایم جو کر لے یہ لوگ مجھ سے نہیں جیت سکتے‘۔

ملکی معاشی صورتِ حال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ان چوروں کو لا کر بٹھا دیا گیا، ہماری حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، ان لوگوں نے ہماری حکومت گرا دی، اب ان کی کارکردگی عوام نے دیکھ لی ہے، ان سے ملک نہیں سنبھل سکتا، آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا کہ یہ کمزور حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی اور قرضے مزید بڑھتے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجود ڈالر اوپر جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ذاتی مفاد کے لیے ایک ہوگئے، شہباز شریف کو پتا ہے کہ ملک نیچے کی طرف جا رہا ہے، آئی ایم ایف کو پتا ہے یہاں سری لنکا جیسے حالات ہوگئے ہیں، یہ جتنا کرسی پر بیٹھے رہیں ان کے لیے عذاب ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button