Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میری حکومت کی خارجہ پالیسی میرے اپنے لوگوں کیلئے تھی:عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت کیسے پیسے لےسکتی ہے،کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری حکومت کی خارجہ پالیسی میرے اپنے لوگوں کیلئے تھی، میری حکومت کیخلاف باہر اور اندر سے ملکرسازش ہوئی ، اللہ کا شکر ہے3سال بعد اگر انہیں میرے خلاف کچھ ملا تو توشہ خانہ ملا۔
اتحادیوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کوٹکٹ دیکر سبق سیکھا کہ اتحادی نہیں ہونےچاہیے، پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی ، اس بار ٹکٹس خود دیکھ کر دوں گا۔

فرح خان کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت کیسے پیسے لےسکتی ہے، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں، میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپرلےجارہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں، 24 ارب کی تفتیش کرنےوالوں کو تبدیل کیا جارہاہے۔سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ جسٹس فائزعیسی ٰکےخلاف ریفرنس دائرکرناغلطی تھی، ہمیں غیرضروری طور پرعدالتی محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے تھی، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک غیرملکی صدر نے گھرآکرتحفہ دیا وہ بھی جمع کرا دیا۔

جلسوں کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کراچی، پشاورمیں جتنے لوگ نکلے پاکستان میں پہلے نہیں دیکھا، قوم سے اپیل ہے انہیں تسلیم نہ کیا جائے۔

شہباز شریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ابھی سے انجینئرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے، یہ کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کے کیس ختم ہوں، جب یہ میچ کھیلتے ہیں تو ایمپائرساتھ ملا کرکھیلتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی آزاد باڈی کے ذریعے ہونی چاہیے ، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا، اس وقت اسٹیبلشمنٹ نے تعیناتی کیلئے ڈیڈ لاک ختم کیا۔

چییئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، انتخابات ہوکر رہیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا، اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لے کرآئی، الیکشن والی تجاویز سے اتفاق کیا۔

دورہ روس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے روس دورے سے قبل جنرل باجوہ کو فون کر کے رائے لی تھی ، جنرل باجوہ سے پوچھاکیا اس صورتحال میں بھی دورہ ہونا چاہیے؟ جنرل باجوہ نے رائے دی کہ دورہ کرنا چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ توشہ خانہ سےچیزیں 50 فیصد قیمت اداکرکےخریدیں، توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15 سےبڑھاکر50 فیصد کی، کوئی کرپشن یا کوئی اسکینڈل نہیں آیا کوئی ڈیل کی ہےتو بتائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے اس سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کےساتھ برا ہوگا، انڈیا امریکا نے ڈو مور کی بات کی توکوئی نہیں بولا، پاکستان نے امریکی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا، روس سے ہتھیار،تیل،گندم گیس کی بات کی، روس گندم تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی ہوتی تو یہ نہ ہوتا، ملک معاشی خوشحال ہونا شروع ہوا تو سازش آگئی، یہ نیب اورایف آئی سے کیسز ختم کرائیں گے، مافیا کو این آر او 2 مل گیا ہے، قوم کو آزادی کےلیے نکلنا ہوگا، آزادخارجہ پالیسی عوام کے مفاد کے لیے ہوتی ہے۔

حکومت کے خلاف سازش کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف نومبر سے سازش شروع ہوئی ، جنوری میں تحریک عدم اعتماد لانے کا پلان ہوا، امریکی سفارتخانہ نے ہمارے ناراض ایم این ایزسےملاقاتیں کیں، امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا میڈیا پر بدترین پابندیاں لگ گئیں کہاں ہیں لبرلز؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ سازش کامیاب ہوئی تو کوئی وزیر اعظم امریکی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکے گا، ہمیں کہا گیا روس نہ جائیں دوسری جانب ان کا اتحادی بھارت تیل خرید رہا تھا، ہمیں کہا گیا روس کے خلاف یو این میں ووٹ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button