Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی کا وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کی کاروائی کا فیصلہ

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاق کے حوالے سے تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے چیئرمین عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کی ہے، جس کے بعد وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، بہت جلد صدر مملکت وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں