Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ ، لوٹے دے مارے

حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، اور لوٹے دے مارے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ، منحرف اراکین کی اسمبلی آمد پر حکومتی ارکان نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کا آغاز ایوان میں داخل ہوئے تو حکومتی ارکان نے ان کی جانب لوٹے اچھال دیئے۔

حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور دھکے دے کر نیچے گرادیا، ان کے بال کھینچے گئے، تھپڑ اورمکے بھی مارے گئے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے دے مارے ، صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی طلب کی گئی ، سیکیورٹی ڈپٹی اسپیکر کو بچا کر واپس لے گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں