Breaking NewsNationalتازہ ترین

رجیم چینج امریکی فارن پالیسی ہے اور ہمارے رولرز ملوث ہوتے رہے ہیں : شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ رجیم چینج امریکی فارن پالیسی ہے اور ہمارے رولرز ملوث ہوتے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کی دھمکیاں امریکا کا طریقہ ہے، امریکا کی روایت رہی ہے جو ملک کمزور ہوگا وہ رجیم چینج کا مطالبہ کرے گا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ پچھلے دنوں امریکی صدر بائیڈن نے ترکی کو دھمکی دی، امریکا نے دھمکی دی کہ پیوٹن کو ہٹاؤ، روس میں رجیم چینج کرو۔

انہوں نے کہا کہ رولنگ کی کوئی وجہ ہوتی ہے، سپریم کورٹ کون ہوتی ہے کہنے والی ساڑھے دس بجے ملنا ہے، سازش ہوئی ہے تحریک عدم اعتماد کو مسترد ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جوڈیشل کو ہے، سپریم کورٹ پارلیمان کوعدم اعتماد پرووٹنگ تک کی ہدایات دے رہی ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوسپریم کورٹ میں کیوں بلایاگیاتھا، سازشیں ایسے ہی نہیں ہوتی ہرچیزکا دوسری چیز سے کنکشن ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر تین ماہ میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر الیکشن نہیں کراسکتے تو مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سازش ہوئی ہے، تحریک عدم اعتماد کومسترد کرنا چاہیے، 7 مارچ کو مراسلہ آتا ہے اور 8 مارچ کو عدم اعتماد پیش ہوتی ہے، ڈالرز پھینکے جاتے ہیں، لوگوں کو سندھ ہاؤس میں بند کیا جاتا ہے یہ سازش نہیں تو پھر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں