Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تحریک انصاف کے ضلعی صدر کی سکول پر حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملتان خالد جاوید وڑائچ پر سکول پرحملہ کرکے عملے کو یرغمال بنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، اورںاس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خالد جاوید وڑائچ ایک سکول سسٹم چلارہے ہیں جس کی ایک برانچ نقشبند کالونی میں بھی واقع ہے، جو پارٹنر شپ پر قائم کی گئی۔
گزشتہ دوپہر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دکھایا گیا کہ سکول کی انتظامیہ یرغمال بنی ہوئی ہے اور تحریک انصاف کے صدر پولیس کے ہمراہ سکول میں گھسے ہوئے ہیں، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نجی سکول خالد جاوید وڑائچ سے فرنچائز کے طور پر لیا گیا تھا، خالد جاوید وڑائچ معاہدہ سے منحرف ہوا تو انہوں نے پارٹنرشپ توڑ دی، جس پر خالد جاوید وڑائچ پولیس کے ہمراہ پہنچ گیا ، اور خواتین کو محبوس بنا کر سکول پر لارئیٹ کے بورڈ لگا دئیے۔
جبکہ خالد جاوید وڑائچ کا کہنا ہے کہ یہ سکول ان کی ملکیت ہے، یہ سسٹم میں نے کھڑا کیا اور اس میڈم کو اس برانچ کی سربراہ بنا کر حصہ بھی رکھا ، مگر اب مالی کرپشن پر انکوائری شروع کی تو سکول پر قبضہ کرکے حملے کا تاثر پیدا کیا گیا اور ویڈیو وائرل کی گئی اس معاملے کی اعلیٰ حکام انکوائری کرلیں اور حقدار کو حق دیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button