Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کرپشن الزامات پر برطرف ہونے والی افسر کو بچانے کےلئے پی ٹی آئی کے رہنما متحرک

کرپشن کے الزامات میں عہدے سے ہٹائے جانے والی ڈپٹی ڈی ای او ایلمنٹری ویمن ملتان کو بچانے کےلئے سیاسی رہنما آگے آگئے ۔

محکمہ سکولز حکام نے کرپشن کے الزامات، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر ڈی ڈی ای او ایلمنٹری ملتان ویمن سلطانہ رانا کو عہدے سے ہٹا کرپیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا تھا، تاہم اب پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا شدید دباؤ آنے پر کارروائی رک گئی ۔

محکمہ سکولز ذرائع کے مطابق حال میں ملتان سے الیکشن جیتنے والے سیاسی رہنما نے میڈم سلطانہ رانا کو بحال کرانے کی کوشیش شروع کردی ہیں، ان کوسارا معاملہ بتایا گیا کہ وہ جاتے جاتے سرکاری گاڑی بھی لے گئیں ہیں ۔

مگر وہ سیاسی رہنما نہیں مانے لیکن تاحال سیکرٹریٹ ایجوکیشن کی طرف سے ان کی خواہش پوری نہیں کی گئی ہے ، اور ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شدید دباو کا سامنا ہے ۔

واضح رہے کہ تین برس قبل بھی سابق ڈی ڈی ای او کے خلاف کارروائی شروع ہوئی تو اسی سیاسی گھرانے کے کارروائی رکواکر ان کو بحال کرادیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button