Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ٹو ملین مارچ کا فیصلہ

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں تاریخی ٹو ملین مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی ٹو ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پر مشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا۔ مارچ کی تیاریوں کےلیےکور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔

کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔ ملکی خودمختاری کیلئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانےپر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں جب کہ چیئرمین نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی بھی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button