Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو ممکنہ گرفتاری پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے، اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھےگرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے ، اطلاع ملی اسلام آباد پہنچنے پر گرفتارکیا جائے گا۔

امپورٹڈحکومت سمجھتی ہےمیں ایسےڈرجاؤں گا ، اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سیاسی جماعت کےلیڈرکی گرفتاری حکومت کی بڑی بیوقوفی ہوگی ، معاشی طور پرتباہی کی طرف جاتی حکومت مزیدتباہی کرےگی ۔

گرفتار کیاگیا تو ملک مزیدمعاشی بدحالی کی طرف جائے گا۔

کورکمیٹی اجلاس کے بعد ملک بھر کی تنظیموں کو متحرک کر دیا گیا ۔

تمام تنظیمی کمیٹیاں کسی بھی کال کیلئے الرٹ پررہیں گی، اور 7 دن کے اندر تنظیموں کی رپورٹ عمران خان کودی جائےگی۔

کور کمیٹی نے پنجاب کی 20 نشستوں پر الیکشن میں بھرپور تیاری سےلڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کامقابلہ میدان میں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں