Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہنگو این اے 33 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خان نے یہ نشست جیت لی ہے، ڈاکٹر ندیم خان نے21ہزار583ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی کے مفتی عبید اللہ 17ہزار153ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مذکورہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے ندیم خان خیال کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نےتقریباًساڑھے4ہزار ووٹوں کےفرق سے میدان مارا ، جبکہ دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں یہ سیٹ پی ٹی آئی نے 800ووٹوں کی لیڈ سےجیتی تھی۔

این اے 33 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 77 تھی، جن کے لئے 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، ان میں سے مردوں کے لئے 65 ، خواتین کے لئے 55 جب کہ 91 دونوں کے لیے تھے جب کہ 110 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 77 حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے، پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں