Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل آئی جی کا پکار 15 کالز کا آڈٹ کرانے کا حکم

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے جنوبی پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کی ہدایات جاری کی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ پکار 15 کال پر فوری ریسپانس یقینی بنائیں اور جنوبی پنجاب کے آر پی اوز پکار 15 کالز کا آڈٹ کرائیں اور کوتاہی کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں قائم ویمن ہراسمنٹ سیلز کو فوری کارروائی کے لیے فعال کیا جائے، اور خواتین سے متعلق جرائم پر فوری کارروائی کی جائے۔ اسی طرح بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں ، بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے تدارک کے لیے تعلیمی اداروں میں بھی آگہی دی جائے۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تھانوں کی حوالات، ایس ایچ او آفس، فرنٹ ڈیسک پر سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کیا جائے اور ڈی پی او ان کیمروں کی مدد سے تھانوں کے معمولات کی مانیٹرنگ کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، سی پی او، ڈی پی اوز پولیس انفارمیشن سسٹم کے تحت تھانوں کا معائنہ کریں، اور انسپکشن رپورٹ انفارمیشن سسٹم میں درج کریں۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ آر پی اوز، سی پی او ،ڈی پی اوز اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل حل کریں
ایس ایچ اوز صبح شام دو دو گھنٹے اپنے دفتر میں پابندی سے موجود رہ کر لوگوں کے مسائل خود سنیں اور ان مسائل کے جلد حل کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے اقدامات کریں اور ڈرائیونگ لائسنس کے اثجرا میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ غیر ضروری ناکہ بندی نہ کی جائے، سب انسپکٹر سے کم عہدہ کا افسر ناکہ نہیں لگائے گا۔ ناکہ بندی پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈولفن فورس یا پی آر یو نا کہ بندی ہرگز نہ کریں ، بلکہ فرسٹ ریسپانس کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button