Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب کی ہر آرٹس کونسل میں کرافٹ ہٹی قائم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا

پنجاب کی ہر آرٹ کونسل میں دستکاری کوفروغ دینے کے لئے کرافٹ ہٹی قائم کرنے کافیصلہ،رواں مالی سال کے دوران یہ ہٹیاں تعمیر ہوجائیں گی،اس سلسلے میں فنڈزبھی جاری کئے جارہے ہیں۔
حکومت پنجاب نے ملتان، ڈیرہ غازیخان، فیصل آباد اورمری کی آرٹس کونسلوں کی تزئین وآرائش اورمرمت کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 15 کروڑ روپے مختص کئے ہیں،ابتدائی طورپر2کروڑروپے جلد ریلیز ہونے کاامکان ہے،آرٹس کونسلوں نے اس سلسلے میں تزئین وآرائش کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
پنجاب آرٹس کونسل ملتان کے ڈائریکٹرچوہدری طاہر محمود نے ملتان میں آڈیٹوریم کی تزئین وآرائش کی جائے گی اس کے علاوہ ہم ادبی بیٹھک،میوزک کلاس اور آرٹ گیلری میں بھی نئی سہولتیں فراہم کریں گے۔
پنجاب آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان کے ڈائریکٹرسلیم قیصرنے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل میں آڈیٹوریم کی کرسیاں تبدیل کی جائیں گی،نئے قالین بچھائے جائیں گے،ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی،کیفے ٹیریا تعمیر ہوگا،کرافٹ ہٹی بنائی جائے گی جبکہ پرفارمنگ آرٹ کے لئے کلاس رومز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ کرافٹ ہٹی کا تصور پنجاب آرٹ کونسل ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ابرار عالم نے دیا ، جس کابنیادی مقصد یہ ہے کہ ہرعلاقے میں دستکاروں کی پذیرائی ہواورانہیں روزگارکابہترذریعہ مل سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button