Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی علاقائی حدوو کی پابندی ختم، ا ب پنجاب بھر میں اپنے کیمپس اور کالجز کھول سکے گی

پنجاب اسمبلی نے زکریا یونیورسٹی ایکٹ 1975 میں ترمیم کردی، جس کے بعد زکریا یونیورسٹی کی علاقائی حدود پر قائم پابندی ختم کردی گئی اور اب یونیورسٹی نئے اداروں کی طرح کہیں بھی اپنا کیمپس اور کالج قائم کرسکتی ہے۔

ترمیم ایکٹ کی قرارد دار رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے پیش کی۔
انہوں نے اپنی تحریک میں کہا کہ زکریا یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2025 پر فوری غور کرنے کے لیے قواعد 95 اور 96 کے تقاضے اور صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے رولز آف پروسیجر کے دیگر تمام متعلقہ قواعد مذکورہ قواعد کے قاعدہ 234 کے تحت ختم کیے جائیں اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2025 منظور کیا جائے، جس کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

قبل ازیں زکریا یونیورسٹی نے اپنے بڑےفورم سینڈیکٹ، سینٹ سے کیس کی منظوری کرکے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ 1975 میں زکریا یونیورسٹی ملتان کے قیام کے وقت اس کی علاقائی حدود/ دائرہ اختیار "ملتان اور بہاولپور کے سول ڈویژنز” تک محدود تھا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے قیام کے بعد اس کا دائرہ اختیار "ملتان اور ڈی جی خان ڈویژنوں تک محدود ہو گیا تھا، تاہم علاقائی حدود کو کم کرنے کی وجہ سے ضلع ساہیوال ملتان ڈویژن میں شامل تھا لیکن بعد میں 2008 میں اس ضلع کو ڈویژن میں اپ گریڈ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کا دائرہ اختیار زیادہ محدود ہو گیا تھا۔
بعد میں دوکیمپس ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال کیمپس میں شامل تھے۔ پورے صوبہ پنجاب میں ان کے علاقائی دائرہ اختیار کے ساتھ یونیورسٹیوں میں اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ بی زیڈ یو کے علاقائی دائرہ اختیار میں ابھی تک توسیع نہیں کی گئی ہے۔

اسی طرح ماضی قریب میں 20 دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں اور ان کا دائرہ اختیار پورے صوبہ پنجاب میں پھیلا ہوا ہے، یہاں تک کہ بی زیڈ یو سے الحاق شدہ کالجوں میں سے ایک کو گورنمنٹ کالج میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

سال 2021، جس کی علاقائی حد پورے صوبہ پنجاب تک ہے ایچ ای ڈی کی ہدایت پر کیس متعلقہ فورم پر رکھا گیا جنہوں نے علاقائی حدود بڑھانے کی منظوی دی تاکہ زکریا یونیورسٹی جو محدود دائرہ اختیار کی وجہ سے اپنا سماجی فکری اور مالیاتی سرمایہ کھورہی تھی اس کو بچایا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقائی حدود کی شرط ختم ہونے سے زکریا یونیورسٹی کے معاشی بحران پر کنٹرول آسان ہوجائے گا اور یونیورسٹی اب اپنے کالجز اور کیمپس پنجاب بھر میں کہیں بھی کھول سکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button