Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی بی سی سی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس 13 جون بروز جمعہ دوپہر ڈھائی بجے طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شرکت کریں گے اور نتائج کے اعلان کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بورڈ حکام کے مطابق تاحال کسی بھی جماعت کے نتائج کی تاریخ حتمی طور پر طے نہیں کی گئی، تاہم پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج 24 جولائی جبکہ نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اگست 2025 کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے جبکہ سیکنڈ اینول امتحان 10 ستمبر 2025 سے شروع ہوگا۔
حتمی منظوری پی بی سی سی اجلاس میں دی جائے گی۔