Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایجوکیشن آفیسرز کی بڑی بیٹھک میں بڑے فیصلے

اساتذہ کی شخصیت اور قابلیت کوجانچنے کےلئے اور تدریسی مہارتوں کو بڑھانے کا فیصلہ ، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ کا سسٹم شفاف بنایا جائےگا ۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سی ای اوز کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم نے خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اساتذہ کے لیے مختلف سکالرشپس، کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع اور ایسے کے حصول کے لیے اساتذہ کی نامزدگی کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیاگیاکہ محکمہ سکول ایجوکیشن صوبائی سطح پر جامعہ اور مربوط ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ کا انعقاد ، تدریسی مہارتوں کوبڑھانے کے لئے اور سبجیکٹ نالج کی جانچ پرکھ کے ساتھ ساتھ شخصیت اور کمیونیکیشن سکلز کی جانچ کے بعد ہر استاد کا پروفائل تیار کیا جائےگا۔

سی ای اوز کی تجویز پر ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ تحصیل کی سطح پر بروز ہفتہ اور اتوار کی جائے گی تا کہ تعلیم کا حرج نہ ہو، اس کےعلاوہ تمام سی ای اوز اے ای اوز سے مشاورت کے بعد تحصیل سطح پر ٹریننگ اینڈاسسمنٹ کی حکمت عملی تیار کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button