Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

محکمہ پولیس بھی ثقافت کے رنگوں میں رنگا گیا

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ کلچر ڈے منانے کا مقصد کسی بھی خطے کی ثقافت کو اجاگر کرنا، اور نئی نسل کو اس سے روشناس کرانا ہے۔
یہ بات انہوں نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب مضبوط ثقافت کا حامل ہے جس میں پنجابی ثقافت کے ساتھ بلوچی، سرائیکی، پوٹھوہاری ثقافت کے رنگ بھرے ہیں۔
فنون لطیفہ، بول چال، لباس، کھانے، طرز تعمیر تقافت کے مختلف رنگ ہیں ۔

حکومت پنجاب ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

ملتان ریجن کی پولیس بھی پنجاب کلچر ڈے کو بھر پور طریقے سے منا رہی ہے، اور پولیس نہ صرف ثقافتی پروگراموں کو تحفظ فراہم کررہی ہے، بلکہ افسران اور اہلکار خود بھی دوران ڈیوٹی ثقافتی رنگوں کو اپنائے ہوئے ہیں ۔

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ میں خود بھی اور میرے دفتر کے افسران اور عملہ بھی پنجاب کی ثقافت کو اپناتے ہوئے پگڑی پہن کر سرائیکی اجرک کے ساتھ دفتری امور انجام دے رہے ہیں، اور آنے والے سائلین کے لیے یہ ایک خوشگوار تاثر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button