Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں

سکولوں میں 14 مار چ کومنائے جانے والے کلچر ڈے میں روایتی کھیلوں کو خصوصی جگہ دی جائے ۔
جو شیڈول سکولوں میں ارسال کیاگیا ہے اس کے مطابق اسمبلی اساتذہ اس دن کے حوالے سے تقریریں کریں گے ، ٹائر ریس ، شٹاپو، پٹھو گرم ، کینال ٹپ ، کوکلا چھپاکی ، بندر کلہ ، کبڈی، لڈی، بھنگڑا، بانسری ،چمٹا، قوالی ، کے مقابلے کرائے جائیں۔
جبکہ روایتی کلاس روم بنائے جائیں، جن میں طلبا نے کرتا لاچا، پگڑی پہن رکھی ہو، لوک گیت گائے جائے ، دیسی کھانوں کے سٹال لگائے جائیں ۔