Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نویں اور 11ویں کی کتب تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں اور 11ویں کی نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے نویں اور11ویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی ہوگی، اردو، انگریزی، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کی کتب میں تبدیلی کی جائے گی۔ کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی۔

دہم کلاس کی مطالعہ پاکستان تبدیل کی جائے گی جبکہ کمپیوٹر کی کتاب نام بھی تبدیل کرکے اس کا نیا نام کمپیوٹر سائنس اینڈ انٹرن شپ ہوگا۔

تعلیمی سال 2025 اور 26 کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی، اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی تبدیلی کے لیے کام شروع کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button